اہم خبریں

پشاور پولیس لائن حملہ، طویل علالت کے بعد زخمی ڈی ایس پی شہید

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور پولیس لائن مسجد خودکش حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی فضل الرحمان طویل علالت کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہید ڈی ایس پی فضل الرحمان کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس محمد وصال فخر سلطان راجہ، ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز صابر احمد، سی سی پی او محمد اعجاز خان، ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید اور دیگر پولیس افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔

متعلقہ خبریں