اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کوگرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری سے قبل میڈیا سے بات چیت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک وکیل کو ایسے گرفتار کیاجارہا ہے،وکلا کو اتنا تقسیم کیا گیا کہ ان کی طاقت تقسیم ہو گئی ہے ۔اس سے قبل فوادچودھری کی گرفتاری کے لئے سپریم کورٹ عمارت کے اندر و باہر اور پارکنگ کی لائٹس بجھا دی گئی تھیںاور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاتھا کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے گھر گئے ہیں، وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینے گئے تھے، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں