راولپنڈی( اے بی این نیوز )ہائیر ایجوکیشن ڈیاپرٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایندسیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم فرسٹ اینول2023 کے تما م پرچے (مورخہ 11.05.2023 کو کیمسٹری اور جنرل سائنس صبح شام)(مورخہ 12.05.2023 کو اسلامیات لازمی، رلیجیئیس ایجوکیشن (فارنان مسلم) سیر ت الا رسول ﷺ (درس ِ نظامی گروپ صبح شام) تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے ہیں۔ نئی تواریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چئیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کے مطابق شامل امتحان امیدواران کو نئی ڈیٹ شیٹ سے متعلق باضابطہ مطلع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر051-5450917،051-5450918 یامحمد شعبان عباسی اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک کے موبائل نمبر +923015628056 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 051-5450932 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔















