اہم خبریں

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم، ایک سال سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کوختم ہو گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیرملکیوں سے جر مانہ وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ غیر ملکی جن کے پاکستان میں غیر قانونی قیام کو ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں