اہم خبریں

زمان پارک جے آئی ٹی کامعاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) زمان پارک جے آئی ٹی کامعاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔فصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت ہوئی جو جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے انکار پر صوبائی حکومت جے آئی ٹی بنائے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالتوں کا کام قانون بتانا ہے قانون کیا ہوگا عدالتوں کو اس میں نہیں جانا چاہیے۔ اس پر وکیل فواد چودھری نے کہا کہ نوٹسزکی تعمیل لاہور ایڈریس پر کرنے کے لیے ان کو عدالت میں درخواست دینی چاہیے تھی لیکن ان لوگوں نے قانون پر عمل نہیں کیا۔ عدالت نے فریقن کے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس کے علاوہ زمان پارک واقعات سمیت دیگرمقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی زمان پارک میں کرائم سین کا معائنہ کرے گی ۔

متعلقہ خبریں