لاہور(ا ے بی این نیوز)فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمئیر لیگ میں واپسی ہوگئی۔
ترجمان ایل پی ایل کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز کو جوائن کررہے ہیں۔
شاہین آفریدی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیگ مرحلے کے بعد وطن واپس آگئے تھے۔
یاد رہے لنکا پریمئیر لیگ کا پلے آف مرحلہ 5 اگست سے کولمبو میں شروع ہو رہا ہے جب کہ خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی کینڈی رائلز کا حصہ بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرعماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی















