اہم خبریں

پریس فریڈم انڈکس میں پاکستان کی 7 درجہ بہتری، 150ویں پوزیشن پر آگیا،بھارت کی 11 درجے تنزلی کے بعد161ویں پوزیشن

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آزادی صحافت سے متعلق بین الاقوامی درجہ بندی میں پاکستان رواں سال 7 درجے بہتری کے بعد 150 ویں نمبر پرآگیا جبکہ بھارت کی 11 درجے تنزلی ہوگئی۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد میڈیا پر پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے پاکستان 2022 میں 157سے 7 درجے بہتری کے بعدرواں سال 2023 میں 150 ویں پوزیشن پر آگیا۔یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک نمایاں کامیابی ہے جب پاکستان 2021میں 145 ویں پوزیشن سے 2022 میں 157ویں پوزیشن پر آگیا تھا۔یہ وہ وقت تھا جب عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ پریس فریڈم پریڈیٹر کہا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی پریس فریڈم انڈکس میں درجہ بندی مزید تنزلی کا شکار ہوگئی جو رواں سال 11 درجے کم ہوکر 150سے 161 پر آگئی۔ بھارتی درجے بندی کی تنزلی کی وجہ بتاتے ہوئے آر ایس ایف نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدید، میڈیا کی سیاسی وابستگی اور میڈیا کی ملکیت کا ارتکاز یہ ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی صحافت بحران کا شکار ہے۔آر ایس ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کے حامیوں کی ایک فوج ہے جو حکومت کی تنقیدی سمجھی جانے والی تمام آن لائن رپورٹنگ کا سراغ لگاتی ہے ۔انتہائی دباؤ کے باعث بہت سے صحافی عملی طور پر خود کو سنسر کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں