اہم خبریں

سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی سپریم کونسل بار کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی سپریم کونسل بار کی رکنیت معطل کردی،ممبران پاکستان بار کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،حسن رضا پاشا، امجد شاہ، ریاست علی سحر کی بار ممبر شپ معطل، نوٹیفکیشن کے مطابق طارق آفریدی، مسعود چشتی، احسن بھون اور قلب حسن شاہ کی بھی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطل کردی گئی،پاکستان بار کونسل کے ممبران کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اوور کرنے کی غیر قانونی کوشش کی، پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا، ممبر شپ معطل کرتے ہوئے حتمی منظوری معاملہ جنرل باڈی کو بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں