اہم خبریں

بجلی کے ترقیاتی منصوبوں‌کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں ،وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی

کوئٹہ(اے بی این نیوز)وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کیسکوہیڈکوارٹرمیں بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوںسے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو عبدالکریم جمالی ،کیسکوبورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبران کے علاوہ کیسکوکے تمام چیف انجنئرز ،ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) ، فنانس ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنگ انجےنئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہاکہ بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکے تحت مینٹی نینس ،ای ایل آر اور ڈیپازٹ ورکس کے تمام کیسز جلد ازجلد نمٹاکر اِن منصوبوںکی جلد ازجلد تکمیل کوممکن بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کیسز کے سروے رپورٹ 3ہفتے کے اندرمکمل کرکے اس کی حتمی رپورٹ پیش کریں۔ محمدہاشم نوتیزئی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے مختصر مدت میں مکمل کئے جائیں اور اس ضمن میں کیسکوکے تمام افسران وملازمین سخت محنت کرکے صارفین کو مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجنئر عبدالکریم جمالی نے صوبہ بھرمیں بجلی کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے متعلق وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کیسکوکے تمام سرکلز میں مینٹی نینس ، ای ایل آر اور ڈیپازٹ ورکس کے سلسلے میں متعدد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ دیگرکئی منصوبوںپر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے بتایاکہ کیسکو اسٹاف بجلی کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ انجےنئر عبدالکریم جمالی نے بتایاکہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر صوبے کے مختلف علاقوںمیں ایچ ٹی اور ایل ٹی لائن پر اگست 2022سے اب تک تقریباً27کروڑروپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ مینٹی نینس کی مدمیں بھی کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں کیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران کی جانب سے بھی مختلف علاقوںمیں ترقیاتی اسکیمات کی نشاندہی کی گئی جس پر کیسکونے مختلف منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچادئےے ہیں ۔

متعلقہ خبریں