اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود سے جمعرات کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر مشتاق احمد خان، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ ، چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور ودیگر بھی موجود تھے ۔ شرکاء نے سینیٹر طلحہ محمود کووزارت مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے کوششوں سے آگاہ کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔















