اہم خبریں

حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ،وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ وفاقی حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا، جمعیت کے کارکن پارٹی کے آئین پر چل کر کام کریں کیونکہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے اس کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اس وقت ایک فتنے کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہو گیا ہے مگر ہم اس فتنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور فتنے کی سیاست ختم کرنے کیلئے ہر حد تک جائینگے ملکی ادارے آئین کی پاسداری کریں اور جس سیاسی جماعت نے عام انتخابات میں کروڑ وں روپے کے عوض لوگوں کو ٹکٹ دیاگیا ہے اس کے خلاف نوٹس لیا جائے ورنہ آنے والے دور میں ہم کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں مگر کچھ چند عناصر ملک کی ترقی نہیں چاہتے جس کی وجہ سے وہ ایسے حالات کو پیدا کرکے ملکی اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر ہم اس کی سازش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ خبریں