اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ باپردہ خاتون مریم نواز کو نوٹس نہ دے بلکہ اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے۔ جمعرات کووزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوانے پر ردعمل دیا ۔ ایک بیان میںوزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوٹس مریم نواز کو نہیں، باپردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے،انہوں نے کہاکہ سب کیس عدالت میں ہیں، مریم نواز نے تم سب بہروپیوں کو بےنقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ باپردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں، پانچ قیراط کے ہیرے تک محدود رہی۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ باپردہ خاتون زمینوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے تک محدود رہی اور آج کل لوگوں کے گھروں کی بالٹیاں۔















