اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پلاننگ کمیشن، وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے نیشنل پولیس ہسپتال بنانے کی اجازت دے دی۔حکومت پاکستان کی طرف سے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کی باضابِطہ منظوری دی گئی ہے،وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اس منصوبے کی منظوری ملی۔اس منصوبے پر تعمیراتی کام جلد شروع ہوجائے گا۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد پولیس کے لئے اتنے بڑے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی کا شکریہ ادا کیا۔















