اہم خبریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری نے پاکستان بار کونسل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا. عدالت سے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے. صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری مقتدر اختر شبیر نے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر اور سیکریٹری سپریم کورٹ بار کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا. وفاقی وزیر قانون پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بار کا جھکاو حکومت کی جانب ہے. پاکستان بار کونسل نے عابد زبیری اور دیگر کو شوکاز نوٹس سیاسی بنیادوں پر جاری کیا جو غیر قانونی، دائرہ اختیار سے تجاوز اور آرٹیکل 9 کے خلاف ہے. عدالت پاکستان بار کونسل کو سپریم کورٹ بار کے معاملات میں دخل اندازی سے بھی روکے. سپریم کورٹ بار نے درخواست میں پاکستان بار کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کو فریق بنایا ہے. سپریم کورٹ بار نے درخواست ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے دائر کی ہے۔

متعلقہ خبریں