اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور سینٹرل جیل سکھر سے رہا

سکھر(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔علی امین گنڈا پور کو لاہور سے راہداری ریمانڈ پر شکارپور لایا گیا تھا، شکارپور کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو کیس میں بری کردیا تھا۔علی امین گنڈاپور 21 اپریل سے سینٹرل جیل سکھر میں قید تھے، ان کے خلاف مٹھی میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد، لاہور اور مٹھی میں درج مقدمات میں ضمانتیں ملنے پر رہا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں