لاہور(نیوزڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین مفتی عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ صحت اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے،اس نعمت کا خیال رکھنا ہم سب پر لازم ہے،مشروبات انسانی صحت کےلیے بہت نقصان دہ ہیں اور دل، گردے، ذیابیطس اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتے ہیں، یہ بات انہوں نے ایک کانفرنس میں کہی جس کا اہتمام غیرسرکاری تنظیم پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نےلاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔کانفرنس میں ہر مکتبہ فکر کے علماء کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ،مہمانوں میں سابق ڈی جی صحت ڈاکٹر فیاض رانجھا ،گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی کے کنسلٹنٹ منور حسین، صحت کےماہرین شامل تھے،تقریب کی میزبانی پناہ کے جنرل سیکریٹری ثنااللہ گھمن نےکی۔















