اہم خبریں

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، مشاورت کی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے بتایاکہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ نے سیاسی قائدین سے رابطہ کیا۔ترجمان نے کہاکہ بلاول بھٹو نے بھارتی شہر گووا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت پر مشاورت کی اور انہیں اعتماد میں لیا۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نےسیاسی رہنمائوں سے گفتگو میں سیاسی قیادت کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نےاختر مینگل اور خالد مگسی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق گفتگو کی۔

متعلقہ خبریں