اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے 24 سے زائد اراکین استعفے دینے سے منحرف ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ بہت سے اراکین استعفوں سے منحرف ہو گئے ہیں، بتیا جا رہا ہے کہ منحرف اراکین کی تعداد 24 سے زائد ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے وفد کے سامنے ان کے مستعفی ارکان کی پول کھول کر رکھ دی، اوربتایا کہ دو درجن ارکان نے فون کرکے استعفیٰ نہ دینے کی خواہش سے خود آگاہ کیا۔راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے وفد بتایا کہ آپ کے دو ایم این ایز نے تو چھٹی کی درخواست دے رکھی ہے، اور 3 ارکان اپنی حاضری لگا کر تنخواہ لینے کے دعویدار بنے بیٹھے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم این اے نواز الہٰی اور طالب نکئی نے چھٹی کی درخواست دے رکھی ہے، زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ،غلام محمد لالی تنخواہ کے لئے ایوان میں حاضری لگا چکے ہیں، اور حاضری کی بنیاد پر تنخواہ کا بھی دعویٰ کررکھا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفوں کی اجتماعی منظوری سے صاف انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ایک ایک کرکے پیش ہوں تصدیق کریں تو استعفے منظور ہوجائیں گے۔قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری حوالے سے اسد قیصر، قاسم سوری، عامرڈوگر اور امجد خان پر پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے چیمبرپہنچا اور اپنے ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اصرار کیا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف کے انکشافات پر پی ٹی آئی وفد حیران ہوگیا اور ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے، اور اسپیکر سے کہا کہ ہم عمران خان سے بات کر کے آپ کو بتائیں گے۔

متعلقہ خبریں