اہم خبریں

مری میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری ، سیاحوں کی بڑی تعدادنے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا

مری(نیوزڈیسک)پنجاب کے پرفضا تفریحی مقام ملکہ کوہسار مری میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔دوسری جانب سوات کے مختلف علاقوں میں بھی طویل عرصے بعد بارش اور برف باری ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوبالائی علاقوں کالام اور ملم جبہ میں بھی بارش ہوئی ۔میدانی علاقوں مینگورہ، سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔برف باری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعدادنے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا۔

متعلقہ خبریں