Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ ،چودھری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور ،فوری گرفتاری سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت ہوئی وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے روک دیا ۔