اہم خبریں

نیشنل ہیلتھ سروسزکا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا سکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا سکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق دوبارہ سکریننگ سخت کرنے کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے جس کے لیے تمام ائیرپورٹس کو مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔مراسلے میں جاری ہدایت نامے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ دوبارہ سخت کی جائے اور تمام ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے۔ ائیر پورٹ ہیلتھ سروس کے عملے کی جانب سے مشتبہ بیمار فرد کا آر اے ٹی ٹیسٹ فوری کیا جائے اور ہر فلائٹ کے 2 فیصد مسافروں کی ہر صورت سکریننگ کی جائے مزاحمت پر سول ایوی ایشن کا عملہ اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس معاونت کرے، تمام متعلقہ افراد کو ان احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں