اہم خبریں

آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کی احتساب عدالت نے بھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ۔جمعرات کو احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں درخواستِ ضمانت مسترد کی ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ بھی آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر چکی ہیں۔دوسری جانب محکمۂ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں