اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، سردی کی لہر میں اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، سردی کی لہر اضافہ ، محکمہ موسمیات نے گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔جمعرات کو تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے،اسلام آباد ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ ، شورکوٹ بنوں ،پشاور میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ ، زیارت پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے جبکہ لاہور، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، ننکانہ صاحب، شورکوٹ، اٹک ، بورے والا، شیخوپورہ، میاں چنوں، قصور اور سانگلہ ہل سمیت گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ، زیارت ، پشین ، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں