اہم خبریں

اچھااقدام ، سیلاب سے متاثرہ 36 جوڑوں کی اجتماعی شادی ، سماجی تنظیم کی جانب سے کھانے اور جہیز کا اہتمام کیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک) سماجی تنظیم کا اچھا اقدام ،قمبر کے علاقے نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرہ جوڑوں کا تعلق گاجی کھاوڑ، نصیرآباد اور وارہ سے ہے جن کی شادی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب بھی شریک ہوئے ۔سماجی تنظیم کی جانب سے دلہنوں کو ایک ایک لاکھ روپےکا جہیز بھی دیا گیا، شادی میں شریک افراد کی تواضع کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں