اہم خبریں

لاہور،بارش کی پشین گوئی کے باوجود دھندکے ڈیرے،حدنگاہ صفر ہو گئی،ذرائع آمدورفت شدید متاثر

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پشین گوئی کے باوجود دھندکے ڈیرے،حدنگاہ صفر ہو گئی،ذرائع آمدورفت شدید متاثر ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے ایم 2 پر ٹھوکر نیازبیگ اور ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا،عوام گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائى علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کى پیشگوئی کردی۔قلات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے ہیں، حدنگاہ صفر ہو گئی بیشتر شاہرائیں بند ہیں جبکہ شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے، شدید دھند کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، ایئرپورٹ سمیت ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے لگا۔

متعلقہ خبریں