اہم خبریں

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ،کراچی میں سردی کی شدت کم ہو گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) مغرب سے آنے والی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ،کراچی میں سردی کی شدت کم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1 ڈگری رہا۔کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور خنک ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کی صبح کراچی کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں