اہم خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی حالت بہتر، ٹوئٹر پر پیغام بھی جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر کینیڈا کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم آج انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرکے مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا۔مولانا طارق جمیل نے اسپتال کے بیڈ بیٹھے ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ـ’ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے. تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاء اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا‘‘۔

متعلقہ خبریں