اہم خبریں

آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں گئیں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 140 اور الیکشن ایکٹ 2019 میں ترمیم کی تجاویز تیارکی ہیں۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی قانون میں تبدیلی مدت ختم ہونے سے پہلے کی جائے، بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتظامی حدود میں تبدیلی نہ کی جائے۔ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے پہلے قانون سازی کو آئین کا حصہ بنانے کی بھی تجویز تیار کی ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق بلدیاتی نظام کی تبدیلی بھی بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں