اہم خبریں

فارن ایجنٹ تجربے نے ترقی کرتے ہوئے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نا لائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت اپریل 2022 تک مسلط تھی، امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔ فارن ایجنٹ، چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا، فارن ایجنٹ تجربے نے ترقی کرتے ہوئے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ استعفیٰ دیں بہانہ کیوں بنا رہے ہیں، پنجاب اور کے پی میں انتخابات کروائیں، کیا تکلیف ہے؟۔

متعلقہ خبریں