اہم خبریں

حکومت گوادر فری زون کے لئے بجلی فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہےوفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (سی او پی ایچ ڈی ایل) کو ہدایت کی ہے وہ گوادر فری زون کے لئے بجلی کی درست طلب فراہم کرے اور گوادر فری زون کی طرف سے بجلی کی کھپت کے لئے 10 سالہ منصوبہ بھی شیئر کرے۔ انہوں نے یہ ہدایات بدھ کو 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں چیئرمین سی او پی ایچ سی ایل، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس منصوبے بنیاد 2016 میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت رکھی گئی تھی۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے جو کہ گوادر کے علاقے میں موجودہ اقتصادی ترقی اور شہری تعمیرات کے مسائل کو بتدریج حل کرنے میں مدد کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت گوادر فری زون کے لئے بجلی فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاہم، سی او پی ایچ سی ایل باضابطہ طور پر بجلی کی درست طلب فراہم کرے جبکہ گوادر میں فری زون کی طرف بجلی کی کھپت کے لئے 10 سالہ منصوبہ بھی شیئر کرے۔واضح رہے کہ گوادر میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)کے تحت تمام بڑے منصوبے جن میں گوادر پاور پلانٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ، چائنا پاک فرینڈ شپ ہسپتال، چائنا پاک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گوادر، گوادر ایسٹ بے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی ایران سے دو ٹرانسمیشن لائنوں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے لہذا اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے بجلی کی درست طلب کا پتہ ہونا انتہائی اہم ہے۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے اس سال اپریل میں اقتدار میں آنے کے بعد سے تمام سی پیک منصوبوں کو بحال کر دیا ہے جو پچھلی حکومت نے روک دیئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب کو پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور حالیہ مشترکہ تعاون کمیٹی جے سی سی اسکا عمدہ مثال ہے جسمیں دونوں فریقوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ خبریں