اہم خبریں

پرانے کرنسی نوٹ تبدیلی کرانے کا آخری موقع،اسٹیٹ بینک دفاتر ہفتہ 31 دسمبر کوبھی کھلے رہیں گے

نیوزڈیسک(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر پرانے ڈیزائن کے متروکہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ہفتہ 31 دسمبر 2022ء کو کھلے رہیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کو10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء ہے۔مرکزی بینک نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹ 31 دسمبر 2022ء تک یا اس سے قبل تبدیل کرالیں، مقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد یہ نوٹ نہ ہی تبدیل ہوسکیں گے اور نہ ہی قابل استعمال رہیں گے۔

متعلقہ خبریں