اہم خبریں

شہبازشریف وزیراعظم بن کر ایکسپوز ہوگئے ہیں، چودھری پرویزالہٰی

لاہور( نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کا تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کااعلان،انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے دین کیساتھ ساتھ مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں،قوم کے بچوں کو صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں،شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا،شہبازشریف وزیراعظم بن کر ایکسپوز ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں، صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے،جتنا بھی وقت ہے عوام کی خدمت او رمسائل کے حل پر لگائیں گے،تیز رفتاری سے کام کررہے ہیں منصوبے مکمل کریں گے،حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگا ئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں