اہم خبریں

پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،وزیراعظم کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہبازشریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بحرین کے شاہ .حمد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیر اعظم نیبحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا اور اس کانفرنس میں بحرین سے اعلی سطحی شرکت کی درخواست کی۔ شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں