راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پرامن ماحول میں عید ہمارے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے،عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔















