صدر مملکت اپنا کردار ادا کرتے رہے لیکن کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنا کردار ادا کرتے رہے لیکن کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،ہم سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہتے تھے،کچھ انتخابات چاہتےہیں کچھ تاخیر کے حربےاستعمال کررہےہیں،بلاول کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں،انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت وزیراعظم دے سکتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ خود کہتی ہے کہ وہ غیر سیاسی ہوگئی ہے۔