عمران خان کی نااہلی قانون کے مطابق ہوگی ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوگا،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی نااہلی قانون کے مطابق ہوگی ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوگا،منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ ویساہی ہوگا جیساانہوں نے ہمارے ساتھ کیا،وزیردفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری ایسے معاملے میں ہوئی ہے جس کا سیاست سے تعلق ہی نہیں ہے،ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں عمران راولپنڈی اوراسلام آباد کے امپائرزکوساتھ ملاکرکھیلتے رہے مگراب وہ وقت گزر گیا اورواپس نہیں آئیگا،اب جس نے بھی اقتدار میں آنا ہے اسے ووٹوں کے ذریعے ہی آنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عمران خان کو قومی اسمبلی میں واپسی آنے کاکہا ہے جوکہ اچھی بات ہے ،انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفوں کی خواہش عمران خان کی ہے ،عمرن کی پارٹی عمل نہیں کررہی،پی ٹی آئی اپنی راہ کاتعین ہی نہیں کرپارہی،انہوں نے کہاکہ اگرسپیکرقومی اسمبلی میں موجود ہوں توتب ارکان پی ٹی آئی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی میں آنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے اپنی اننگرکھیلی ہے اوراب واپس پویلین نہیں جانا چاہتے،