اہم خبریں

اشارے پر نہ رکنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد عمارت میں گھس کر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا

کراچی( نیوز ڈیسک  )گلستان جوہر میں اشارے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد عمارت میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا،ابتدائی تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق واقعہ کراچی ایسٹ کے شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں پیش آیا۔حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو شاہین فورس کے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا، وہ نہیں رکا تو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا اور ایک رہائشی عمارت کے احاطے میں جاکر اس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے عامر حسین نامی نوجوان عمارت کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں