Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سےتجاوزکرگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار3 سو 21 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پن بجلی سے 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار5 سو55 میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔