وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی

لاہور ( اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے،سمگلنگ کے تدارک کے لیے وزیراعظم نے کل اسلام آباد میں اعلی سطح اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں چینی سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار ہو گی ،وزیراعظم کی سمگلنگ ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کرداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے، سخت سزا دینے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو سمگلروں ، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے ،وزیراعظم نےوزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو صوبے میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات اور نگرانی کی ہدایت کی،وزیراعظم کا صوبائی حکومت کو طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت تاکہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی جانے والی چینی عوام کو معیاری قیمت پر فراہم ہو سکے وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو چینی مل مالکان سے ملاقات کی بھی ہدایت، مل کر چینی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے اقدامات کی ہدایت ،اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے