اہم خبریں

مفتی عبدالشکور کی وفات میری ذاتی زندگی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی وفات میری ذاتی زندگی اور علاقے کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی جماعتی، سماجی، تدریسی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کل ہی قومی اسمبلی میں انہوں نے اپنے علاقے میں امن و امان کیلئے آواز بلند کی تھی۔انہوں نے مزید کہا مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے۔

متعلقہ خبریں