لاہور (اے بی این نیوز) اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 475 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ دوسری جانب صافی گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ جاری ہے اور 575 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 314 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون سطح پر اس کی قیمت 328 روپے فی کلو ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث متوسط طبقے کے لیے گوشت خریدنا مشکل ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان















