اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون پر بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر چارلس رولینڈ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر چارلس رولینڈ کی سربراہی میں وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آمد پر انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ اور خوش گوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے دو طرفہ عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عسکری تعلقات کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور ترکمانستان میں اہم پیش رفت، تجارت و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

متعلقہ خبریں