اہم خبریں

پاکستان اور ترکمانستان میں اہم پیش رفت، تجارت و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کا قرض وفاقی سول پینشن نظام میں اصلاحات کیلئے دیا جائے گا، پینشن اخراجات میں اضافے کے سبب قرض سے مالی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پینشن اخراجات 2016 سے اب تک تقریباً 5 گنا بڑھ چکے ہیں جو سالانہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، پرانا پینشن نظام غیرفنڈڈ تھا جس کی وجہ سے سارا بوجھ بجٹ پر تھا۔

اعلامیے کے مطابق جولائی2024 سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین نئے نظام میں شامل ہیں، نیا نظام پینشن کے انتظام، شفافیت اور ڈیجیٹل سسٹم کو بہتربنائے گا، اصلاحات سے ترقیاتی اورسماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ پاکستان نے پینشن نظام مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں۔اداکارہ عائشہ نور نے شوبز کی دنیا سے فاصلہ کیوں اختیار کیا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں