اہم خبریں

سوڈان میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خرطوم میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی ہیں پاکستانیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن ان کے ساتھ رابطےمیں ہے۔

متعلقہ خبریں