اہم خبریں

اسلام آباد پولیس میں تقرریاں و تبادلے، شہزاد عمر عباس بابر ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔گریڈ 18 کے شہزاد عمر عباس بابر کو ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 18 کے افسر خان زیب کو ڈی پی او انڈسٹریل ایریا جبکہ گریڈ 18 کے افسر سعود خان کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔سعود خان ڈی پی او انڈسٹریل کی ذمے داریاں سر انجام دے رہے تھے اور اے آئی جی آپریشنز فرحت عباس کاظمی کو سی پی او تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں