اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائسر سے ویڈیو لنک پر ملاقات ،وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی،امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور نے واشنگٹن سے شرکت کی،اس مو قع پروزیر خزانہ کی عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت کی گئی،عالمی بینک کے تعاون سے میکرو اکنامک اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر عالمی بنک کے تعاون پر اظہار تشکر کیا، مارٹن رائسر کی سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں پر کام کی تعریف کی۔















