اہم خبریں

سپریم کورٹ آئین کے تحت کسی بھی ادارے کو حکم دے سکتی ہے، حامد خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنماحامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت کسی بھی ادارے کو حکم دے سکتی ہے، عدالت عظمیٰ کو اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو الیکشن کے لئے رقم مہیا کرنے کے لئے حکم دینے کا اختیار ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں حامد خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ججز کے درمیان اختلافات کو بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، موجودہ حکومت ججز کے مابین فاصلوں کو بڑھانا چاہتی ہے جس سے انہیں سیاسی فائدہ ہوگا۔انتخابات میں سکیورٹی کی فراہمی پر ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایگزیکٹیو کا حصہ ہیں اور آئینی طور پر وزیراعظم بطور چیف ایگزیکٹیو کا کام بذریعہ پولیس، رینجرز اور فوج سکیورٹی مہیا کرنا ہے، الیکشن کی تاریخ آچکی ہے لہٰذا وزیراعطم اور کابینہ کی سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں