اسلام آباد(اے بی این نیوز) 22 اپریل کو پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران حکومت کی آئینی حیثیت سے متعلق ریفرنس کی تیاری شروع کر دی، ریفرنس میں 90 روز مکمل ہونے پر پنجاب کی نگران حکومت تحلیل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔















