کوئٹہ(اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کو 2 ماہ کی خصوصی معافی دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قیدیوں کو عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر دو ماہ کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔ترقیاتی منصوبے کیلئے 30 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ نے مواصلات ، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی ارسال سمری پر منظوری دی گئی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہنگلاج ضلع لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کی منظوری دی۔















