اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومتی دعوے اور وعدے کچھ کام نہ آئے،ماہ مقدس میں بھی مہنگائی بے قابو رہی، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سات روز میں ایل پی جی گھریلوسلنڈر، انڈے، مرغی اوردالوں سمیت 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ،26اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،9اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔















